پی ٹی آئی کے متعدد ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سے ناخوش، ناراض ارکان کا جلد اجلاس بلائے جانےکا امکان

0
366

پشاور: خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے 20 سے زائد ارکان اسمبلی کی جانب سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کارکردگی پر تحفظات کے دعوے سامنے آئے ہیں، تاہم صوبائی حکومت نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض ارکان اسمبلی کا مؤقف ہے کہ صوبے میں گورننس اور امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں، جبکہ وزیراعلیٰ بیوروکریسی سے مؤثر انداز میں کام لینے میں کامیاب نہیں ہو رہے۔ ارکان نے فنڈز کی تقسیم اور کابینہ میں توسیع کے معاملات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض ارکان اپنے تحفظات اور آئندہ حکمت عملی پر غور کے لیے جلد ایک اجلاس بھی طلب کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کی گروپ بندی سے متعلق خبریں جھوٹی، من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں متحد ہیں اور وزیراعلیٰ کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے اندر اختلافات کی خبریں پھیلانے والے عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا