مظفرآباد:عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری

0
495

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی کے درمیان اہم مذاکرات جاری ہیں، جن میں مختلف سیاسی اور آئینی مطالبات پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں مہاجرین کی 12 نشستوں کے خاتمے سمیت عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے نتائج کی روشنی میں ہی آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے شیڈول کے اجرا سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

مذاکرات میں رانا ثناء اللہ، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے شریک ہیں۔

فریقین کی جانب سے مذاکرات کے ذریعے معاملات کے حل اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا