دھرنوں اور بندوق کے زور پر آئینی تبدیلی قبول نہیں: بلاول

0
437

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں گے، تاہم دھرنوں یا بندوق کے زور پر آئین میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔

مظفرآباد میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد کشمیر کے موجودہ حالات سے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے تمام فریقوں کو معاملہ فہمی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران وفاقی وزرا کے بیانات سے پیدا ہوا، اب وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اسے ختم کرے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کسی کو یہ فیصلہ کرنے کا حق نہیں کہ کون کشمیری ہے اور کون نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، مگر پرتشدد احتجاج کسی صورت قابل قبول نہیں، جبکہ طاقت کے استعمال سے مسئلے کا حل ممکن نہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں اور افواجِ پاکستان ان کی ریڈ لائن ہیں، ان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو کوئی بھی سرنگوں نہیں کر سکتا اور امن کے قیام میں فیلڈ مارشل کا کردار سب کے سامنے ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا