انسانی اسمگلروں نے 12 پاکستانی نوجوانوں کو یورپ بھجوانےکا جھانسہ دیکر ایران میں اغوا کرلیا

0
315

انسانی اسمگلروں نے یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 12 پاکستانی نوجوانوں کو ایران میں اغوا کر لیا اور ان پر تشدد کی ویڈیوز اہل خانہ کو بھیج کر تاوان طلب کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق متاثرہ نوجوانوں سے ایران کے راستے اٹلی بھجوانے کے نام پر بھاری رقوم وصول کی گئی تھیں۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انسانی اسمگلروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق مغوی نوجوانوں کی بازیابی کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ ان کا سراغ لگانے کے لیے بیرون ملک متعلقہ اداروں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا