کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

0
64

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کراچی شہر تھا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ شام 6 بج کر 1 منٹ پر آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا