فیصل آباد: مسافر بس المناک حادثے کا شکار، 2افراد جاں بحق،35زخمی

0
171

فیصل آباد(طلوع نیوز)فیصل آباد میں موٹروے ایم تھری پر مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمندری میں ایم تھری موٹروے پر مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 35 مسافر زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو علاج کےلیے سول اسپتال سمندری منتقل کردیا۔ اسپتال میں زیرعلاج 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کا شکار بس لاہور جارہی تھی۔

دوسری جانب نوری آباد کے قریب ایم نائن موٹروے پر بھی مسافر کوچ ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بس میں سوار ایک مسافر جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور جاں بحق شخص کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا