توشہ خانہ فوجداری کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے پیش نہ ہونے پر سماعت میں وقفہ

0
138

اسلام آباد(طلوع نیوز) توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پیش نہ ہونے پر ساڑھے 12 بجے تک وقفہ کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی مقررہ وقت 9 بجے عدالت پیش نہیں ہوئے۔

معاون وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب کورٹ میں پیش ہونا ہے کچھ وقت دیا جائے ،عدالت نے سماعت میں ساڑھے 12 بجے تک کا وقفہ کر دیا۔

یاد رہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج 342 کا بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر رکھا ہے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج آخری مہلت دے رکھی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا