پولیس کا ڈی آئی خان میں علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ

0
322

ڈی آئی خان(طلوع نیوز)پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف عوام کو اُکسانے اور نگران وزیراعلیٰ خٰبر پختونخوا اعظم خان کو دھمکی دینے میں ملوث پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف پولیس متحرک ہوگئی۔پولیس نے علی امین ہاوس پر چھاپہ مارا تاہم علی امین گنڈا پور چھاپے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔چھاپے کے دوران پولیس نے اُن کے گھر سے فلڈ ریلیف، کورونا ریلیف، غلیلوں اور ڈنڈوں کے تھیلے برآمد کرلیے۔زرائع کے مطابق یہ وہ سامان ہے جو کہ حکومت پاکستان نے کورونا ریلیف اور فلڈ ریلیف سامان غریبوں کی امداد کے لیے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غلیلیں اور ڈنڈے ممکنہ طور پر علی امین گنڈاپور نے ریاست کے خلاف عام عوام کو لڑانے کے لیے استعمال کرنا تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی خیبر پختو نخوا کے صدر علی امین گنڈا پور نے نگران وزیراعلٰی اعظم خان کو خط لکھا تھا،علی امین گنڈا پور نے خط میں نگران وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا کو پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کی درخواست کی۔خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا وفد صوبے کے حالات اور معاملات پر بات چیت کرنا چاہتا ہے،ہم نے صوبائی اسمبلی تحلیل کی تاکہ آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات ہوں۔ علی امین گنڈا پور نے خط میں لکھا کہ نگران وزیراعلٰی کے پی اعظم خان نے حلف اٹھانے کے بعد آئینی فرض پورا نہیں کیا اور بروقت انتخابات کروانے میں ناکام رہے،پی ڈی ایم کے لیڈرز کو شامل کر کے نگران صوبائی کابینہ بنائی گئی۔ جبکہ سانحہ 9 مئی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے متعدد سینئر رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا گیا جن میں علی امین گنڈا پور کا نام بھی شامل تھا۔ میاں اسلم اقبال، مراد سعید ، فرح حبیب اور حماد اظہ سمیت 22 افراد کو اشتہاری قرار دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا