الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کے مطابق انتخابات کااعلان کرے،احسن اقبال

0
144

اسلام آباد(طلوع نیوز)سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اتحادی کا فائدہ بھی ہوتا ہے اور نقصان بھی،آئین میں ہے کہ اگر مردم شماری نوٹیفائی ہو جائے تو الیکشن اس کے مطابق ہو نا چاہیے۔حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو54 دن کا مزید وقت درکار ہو گا۔الیکشن کمیشن پر لازم ہے کہ وہ نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں شروع کرے، الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کے مطابق انتخابات کااعلان کرے۔احسن اقبال مزید کہا کہ آئین الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کیلئے 4 ماہ کی مہلت دیتا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میری رائے یہ کہ الیکشن فروری2024 تک ہو جانا چاہیے۔عام انتخابات سینیٹ الیکشن سے پہلے ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا