9مئی اور 14 مارچ واقعات کے ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن پھر شروع

0
141

لاہور(طلوع نیوز)نومئی اورچودہ مارچ کے واقعات کےملزمان کی گرفتاریوں کیلئے دوبارہ کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔پولیس نے لاہورکے ایک ہزار بیاسی پنجاب بھرمیں چار ہزاربیاسی مفرورملزمان کی فہرستیں مرتب کر لی گئیں۔ملزمان کے گھروں میں ریڈ اورجدید ٹیکنالوجی سے گرفتاریوں کی حکمت عملی تیارکر لی گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چار یونٹس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا