پاک فوج نے 5 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا

0
319

راولپنڈی(طلوع نیوز)پاک فوج نے کنکورڈیا اور شگر کے مقام پر پھنسے بیشتر غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت نکال لیا، غیر ملکی کوہ پیماء پاک فوج کے مشکور اور بہترین کاوشوں کے معترف ہیں۔گزشتہ روز ایک مقامی گائیڈ کے ہمراہ ایک پولش اور 4 برطانوی کوہ پیماؤں کی ٹیم کنکورڈیا اور شگر کے مقام پر پھنس گئی تھی، 4 برطانوی کوہ پیماؤں کو برف پوش پہاڑی سلسلہ کنکورڈیا کے مقام جبکہ پولش کوہ پیماء اور مقامی گائیڈ کو 17 ہزار فٹ بلند شگر کے مقام سے ریسکیو کیا گیا۔برطانوی کوہ پیماؤں میں جارج ہرسٹ، ڈیوڈ کوپ، اسٹیفن ریان اور ڈیرن کوربی شامل ہیں جبکہ پولش کوہ پیماء ایڈم مقامی گائیڈ محمد اقبال کے ہمراہ تھے۔آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تمام کوہ پیماؤں کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا، ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں نے بروقت طبی امداد پہنچاتے ہوئے کوہ پیماؤں کو بچا کر ایک نئی مثال قائم کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا