حسان نیازی کی بازیابی،پولیس نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا

0
233

لاہور(طلوع نیوز) حسان نیازی جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر پولیس نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ حسان نیازی جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں،سابق وزیراعظم کے بھانجے جناح ہاؤس حملہ کے مرکزی ملزمان میں شامل ہیں،حسان نیازی کو ٹرائل کیلئے ملٹری کے حوالے کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حسان خان نیازی کا کیس فوجی عدالت میں منتقل کر دیا گیا حسان نیازی کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہو گا،حسان نیازی کو کوئٹہ سے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور ایبٹ آباد پولیس نے ان کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا تھا۔ لاہور پولیس نے کہا کہ ملزم جناح ہاس مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب ہے،ملزم کو لاہور لانے کیلئے کوئٹہ کے محکمہ داخلہ کو چٹھی ارسال کر دی گئی۔قانونی پراسیس کے بعد حسان نیازی کو لاہور پولیس کوئٹہ لینے جائے گی۔ جبکہ لاہورہائیکورٹ نے حسان خان نیازی کو 18 اگست کو متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی نے بیٹے کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف اور اس کی بازیابی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ جسٹس سلطان تنویر نے حسان نیازی کے والد کی درخواست پر سماعت کی،حفیظ اللہ نیازی نے عدالت سے استدعا کی کہ بیٹے کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ حسان نیازی پولیس کی تحویل میں ہیں تو پیش کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا