کراچی(طلوع نیوز) کراچی پی ٹی آئی کے سابق رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کو کراچی پولیس نے صدر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق راجا اظہر اپنی گاڑی میں سوار تھے اور ایک مقامی چائے کے ہوٹل پر روکے جہاں تھانہ صدر ایس ایچ او نے ہوٹل سے گرفتار کیا۔ترجمان کا کہنا ہےکہ راجا اظہر کی گرفتاری کے وقت متعدد پولیس کی موبائلز نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کیا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ راجا اظہر کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، راجا اظہر سابق رکن سندھ اسمبلی اور کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر ہیں۔






