چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

0
323

اسلام آباد(طلوع نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا.سپریم کورٹ میں درخواست آرٹیکل 186 اے کے تحت دائر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو میرے خلاف تمام مقدمات کی سماعت سے روکا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ میرے تمام مقدمات لاہور یا پشاور منتقل کیے جائیں اور عدالتی فیصلہ ہونے تک مقدمات کی سماعت سے روکی جائے۔سپریم کورٹ میں یہ درخواست آرٹیکل 186 اے کے تحت ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کرواپس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں اس نوعیت کی براہ راست درخواست نا قابل سماعت ہے۔
٭٭٭٭

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا