Friday, November 15, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

عمران خان کا 6 مئی کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 6 مئی کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کرنے لگا ہوں، کرپٹ حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے میانوالی کے عوام کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 6 مئی کو میانوالی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جمعہ کے روز میں آپ کے پاس آرہا ہوں، حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کرنے لگا ہوں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرپٹ حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا، اس کے خلاف اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاری کا آغاز کر رہے ہیں، میانوالی نے پہلی بار مجھے قومی اسمبلی کی سیٹ جتوائی تھی، آپ نے اس میں بھرپور شرکت کرنی ہے، پورے پاکستان کو پیغام دینا ہے میانوالی میرے ساتھ کھڑا ہے، سب کو بتانا ہے میانوالی امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ساتھ کھڑا ہے۔