لاپتہ افراد کا معاملہ، وفاقی کابینہ نے وزراء کی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

0
144

اسلام آباد (طلوع نیوز) نگران وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے معاملے پر 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

نگران وفاقی کابینہ نے جبری لاپتہ افراد کے کیسز کے حل کے لیے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں 3 رکنی وزراء کی کمیٹی کی منظوری دی، جس کے بعد وزارت قانون و انصاف نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جب کہ وزیر قانون اور وزیر دفاع کو بطور ممبر کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے

، وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری دی جانے والی یہ 3 رکنی کمیٹی جبری گمشدگیوں کے کیسز کا جائزہ لے گی، اس مقصد کے لیے کمیٹی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی معاونت لے سکتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن وزارت قانون حکام نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش کر دیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا