
اسلام آباد(طلوع نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سپرٹینڈنٹ اسپیکر آفس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ غلام مہدی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم غلام مہدی کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم غلام مہدی کی اچانک وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا اچانک انتقال سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے جسے پورا نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک فرض شناس اور قابل افسر تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔اسپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔
دریں اثناء سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی سید شمعون ہاشمی، ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی چوہدری مبارک علی، ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق، سیکرٹری ٹو اسپیکر سعید احمد میتلا، ڈائریکٹر جنرل میڈیا قومی اسمبلی ظفر سلطان خان، ڈائریکٹر ٹو اسپیکر محمد مشتاق احمد اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دیگر افسران اور عملے کے ممبران نے بھی سپرٹینڈنٹ اسپیکر آفس غلام مہدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔





