ڈالر کی قدر میں اضافہ ،سٹاک ایکسچینج میں تیزی

0
164

کراچی(طلوع نیوز)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8پیسے مہنگا ہو گیا،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285روپے 60پیسے پر فروخت ہور ہا ہے۔

یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285روپے 52پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب سٹاک ایکسچینج سے ملنے والی خبروں کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخیں رقم ہونے لگیں۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز دن کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 61 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 746 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 61 ہزار 476 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس روزانہ بلند ترین سطح عبور کررہا ہے اور منگل کے روز بھی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 60 ہزار 845 پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 918 پوائنٹس اضافے سے ریکارڈ 60 ہزار 730 پر ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکی کرنسی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کے نرخوں میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 285 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کررہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا