نجی ائیرلائن کی جدہ سے پشاور آنے والی پرواز 24 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق جدہ ائیرپورٹ پر پاکستان آنے والے مسافر پھنس گئے ہیں، پرواز نے گزشتہ روز جدہ سے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا۔ذرائع کا کہنا ہیکہ پرواز میں تاخیرپر 300 سے زائد مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔مسافروں کا کہنا ہیکہ نہ تو ہمیں معلومات دی جارہی ہے اور نہ ہی صحیح دیکھ بھال کی جارہی ہے، تمام مسافر بے یارو مددگار پھنسے ہوئے ہیں۔اس حوالے سے نجی ائیر لائن کے ترجمان نیکہا ہیکہ طیارے میں فنی خرابی ہوگئی ہے جس کے باعث پرواز تاخیرکا شکار ہوئی ہے، مسافروں کو لانیکے لیے اسلام آباد سے طیارہ جدہ روانہ کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا ہے، مسافروں کو آج رات جدہ سے پشاور لایاجائیگا۔






