بلوچستان حکومت کا چمن کے مقامی بیروزگار افراد کو 20 ہزار روپے ماہانہ دینے کا اعلان

0
475

بلوچستان حکومت نے چمن کے مقامی بیروزگار افراد کو خصوصی پیکج کے تحت 20 ہزار روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا ہے۔بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے چمن کے مقا می بے روزگار افراد کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت رجسٹرڈ افراد کو 20 ہزار روپے ماہا نہ فراہم کیے جائیں گئے کیونکہ حکومت کو چمن کے عوام کے مسائل کا ادراک ہے۔یہ بات انہو ں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔جان اچکزئی کا کہنا تھاکہ رجسٹرڈ افراد کو میسج موصول ہو جائیں گے اور جو رجسٹرڈ نہیں ہیں وہ چمن فٹبال اسٹیڈیم میں کانٹر پر خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔ان کا کہنا تھا کہ چمن کی مقامی آبادی کی مشکلات کا احساس ہے،جسے ہم ممکن طور پر کم کرنے کیلئے اقدا ما ت کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ اب تک 400 افراد رجسٹرڈ ہیں اور جو رہ گئے ہیں ان کو خود کو رجسٹرڈ کروانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل ٹرین کی بحالی کو خوش آئند قرار دے دیا۔جان اچکزئی نے کہاکہ بلوچستا ن کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں اور صوبے میں لسانی قومی نفرت کو پھیلانے والوں کیخلاف خلاف ہیں، چیف آف آرمی اسٹاف کا کرسمس پر مسیحی برادری کو دیا جانا والا پیغام اچھا ہے۔ ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔پی ایس ایل سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ قومی کرکٹر احمد شہزاد کا بلوچستان کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں شامل نہ کرنے کیخلاف آواز بلند کرنا خوش آئند ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ کسی سے کم نہیں ہے لیکن ان کو مواقع فراہم نہیں کیے جاتے۔جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ قومی کرکٹ بورڈ کا رویہ متعصبانہ ہے حالانکہ یہاں کے نوجوانوں کو موقع فراہم کرنا قومی بورڈ کی ذمہ داری ہے، قومی کرکٹر احمد شہزاد جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے اور یہاں نوجوان کھلاڑیوں کے کھیل سے متعلق مسائل حل کریں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا