لاپتا افراد کو 7 روز میں رہا کیا جائے، ماہ رنگ بلوچ

0
388

اسلام آباد (طلوع نیوز)بلوچستان یکجہتی مارچ کے مظاہرین نے مطالبات کے حل کے لیے7 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔ماہ رنگ بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاپتا افراد کو 7 روز میں رہا کیا جائے یا قانون کے مطابق مقدمات چلائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سی ٹی ڈی کو نوجوانوں کے اغوا سے باز رہنے کی ہدایت کرے، بلوچوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ ورکنگ گروپ کی سرپرستی میں کمیشن قائم کیا جائے۔ماہ رنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ تین روز کا وقت دیا گیا تھا مگر وفاق نے وفا نہیں کی، دعوے کیے گئے اور ہمیں بہلانے پھسلانے کے مقاصد کے لیے کمیٹی قائم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شہریوں کو ان کے وسائل تک رسائی کی اجازت دی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا