جنگ زدہ یوکرین میں موجود بھارتی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی کی انوکھے انداز میں رپورٹنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوکرین جنگ کے دوران روسی بحری جہاز کے ڈوبنے کی رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی کی ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس پر صارفین نے ان کے انداز پر حیرت کا اظہار کیا اور کچھ نے تنقید کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں یوکرین سے بھارتی خاتون رپورٹر نے رپورٹ کیا ہے کہ روس نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے یوکرین کے دورے پر پابندی لگا دی ہے۔
واضح رہے کہ اس خبر کو دنیا کے تمام چھوٹے اور بڑے میڈیا چینلز نے رپورٹ کیا لیکن جس انداز میں بھارتی چینل کی خاتون صحافی شازیہ نثار نے اس معاملے کو رپورٹ کیا ایسا کسی نے نہیں کیا ۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ایک سنجیدہ معاملے پر ڈانس کر رہی ہیں اور مزاحیہ انداز میں رپورٹنگ کر رہی ہیں۔