فیصل آباد(-)فیصل آبادکے 21 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری ۔مسلم لیگی ن کے سینئر رہنمائوں اوریونین کونسلوں کے سابق نمائندوں اخواص قریشی،چوہدری بشیراحمد،حاجی نذیراحمد،میاں اختررسول،چوہدری محمدنواز اوردیگر کاکہناتھاکہ ایک امیدوار شیخ یوسفعوامی حمایت سے محروم ہیں۔جب کہ چوہدری شفیق احمدگجرکو حلقہ سے گجربرادری کے12ہزارخاندان کے علاوہ مختلف برادریوں،دھڑوں اورمسلم لگی کارکنوں کی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ واضح اکثریت سے کامیاب ہوسکتے ہیں۔2008کے عام انتخابات میں اُنہوں نے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی فیض اللہ کموکاکوبری طرح شکست دے کرکامیابی حاصل کی تھی جبکہ اس سے قبل وہ بلدیاتی اتخابات میں ایک وفاقی وزیرکے بھتیجے کوشکست دے کرناظم منتخب ہوئے تھے۔2018میں بھی اُنہیں آبائی حلقہ کی بجائے دیہی علاقوں میں نامزدکیاگیاجہاں پربھی وہ پی ٹی آئی کے اہم اُمیدوارکوشکست دے کرمنتخب ہوئے۔اُنہوں نے کہاکہ شیخ یوسف نہ صرف عوامی حمایت سے محروم ہیں بلکہ وہ حلقہ میں سیاسی اثرورسوخ نہ رکھنے کی وجہ سے 2باررکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے میاں عبدالمنان کے بیٹے میاں عرفان منان کی این اے101میں شکست کاباعث بھی بن سکتے ہیں۔






