فیصل آباد۔جماعت اسلامی نے نامزد قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری

0
336

فیصل آباد(-) جماعت اسلامی نے نامزد قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرد یے۔ ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے دستخط شدہ ترازوکے نشان والے ٹکٹ امیدواروں کو تقسیم کئے جو آج ریٹرننگ آفیسرزکوجمع کروادیئے جائیں گے۔10 قومی اور20
صوبائی حلقوں میںاین اے99 سے عاصم منیرلونا،این اے100معاذعظیم رندھاوا ،این اے101شیخ محمدمشتاق،این اے102 سردار ظفر حسین ، این اے 103شیخ افضال شاہین،این اے104رانا سکندراعظم،این اے95سے رانامحمدنعیم خاں، این اے96راناعبدالوحید،این اے97پیرمدثرشاہ چشتی، این اے 98 سردار عثمان ایڈووکیٹ جبکہ پی پی 98محمدیاسین کاہلوں، پی پی 99رانانعیم خاں،پی پی100طاہرمحمودمنج،پی پی 101 باسم سعید چوہدری،پی پی 103 مہرغلام عباس،پی پی104پرویزعلی خاں،پی پی105 حافظ حبیب اللہ، پی پی 106سیدخادم حسین شاہ،پی پی 107شیخ عمیرمختار ،پی پی 108 رائونصرت علی،پی پی 109زفرادریس ،پی پی110امجد قیوم پراچہ،پی پی 111ڈاکٹر خالدفخر ، پی پی 112اسامہ سعیداعوان،پی پی 113 اجمل حسین بدر،پی پی 114عبدلستار بیگا،پی پی 115کاشف نعمان،پی پی 116طہٰ خان،پی پی 117رانا عدنان خاں ،پی پی118ملک معراج الدین نے اپنا پارٹی ٹکٹ وصول کیا ۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ ماضی میںبھی جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن اقتدار کے ایوانوں میں رہے مگر کسی کے دامن پر بددیانتی ،کرپشن اور اقرباء پروری کا کوئی داغ نہیں،ملکی مسائل کے حل، ترقی ،امن اور خوشحالی کے لئے سیاسی بیداری اور دیانت دار قیادت ضروری ہے، جماعت اسلامی نے اپنے کردار اور عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہی اس ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے ۔ ملک میں قیادت کا ایک خلا پیدا ہوچکا ہے جسے صرف جماعت اسلامی پر کرسکتی ہے۔عوام پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے 8فروری کو ترازو پر مہرلگا کر جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا