Saturday, December 21, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

پی ٹی آئی امیدواروں کو آزاد حیثیت سے بکری، کھسہ، جوتا، درانتی سمیت مختلف انتخابی نشانات الاٹ

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی لسٹیں جاری کر دیں۔ لاہور کی قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر بھی امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دیئے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت سے مختلف انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے۔ این اے 121 سے تحریک انصاف کے وسیم قادر وکٹ اور این اے 122 سے سردار لطیف کھوسہ ایلفابیٹ k کے نشان سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ این اے 123 سے تحریک انصاف کے امیدوار افضل عظیم ریڈیو اور این اے 124 سے ضمیر ایڈووکیٹ ڈولفن کے انتخابی نشان سے میدان میں اتریں گے۔ این اے 127 سے ظہیر عباس کو کلاک دیا گیا اور این اے 128 سے سلمان اکرم ریکٹ کے میدان سے قسمت آزمائی کریں گے۔ این اے 129 سے میاں اظہرکو وکٹ اور این اے 130 سے تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو لیپ ٹاپ کا انتخابی نشان دیا گیا۔ این اے 119 پر ندیم شیروانی کو کرکٹ اسٹمپ کا انتخابی نشان الاٹ ہوا۔ دوسری جانب سوات میں این اے 4 پر سہیل سلطان کو بکری، پی کے 4 پر علی شاہ خان کو کھسہ، پی کے پانچ پر اختر خان ایڈووکیٹ کو پریشر ککر کا نشان ملا۔