انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کیس کی سماعت ہوئی ،عتیق الرحمن نے مریم اورنگزیب کی آمد پر دیگر کارکنوں کے ہمراہ چور چور کے نعرے لگائے۔ پولیس کے بار بار منع کرنے کے باوجود عتیق الرحمن کارکنوں کو اکساتا رہا۔ باز نہ آنے پر پولیس نے انہیں عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عتیق الرحمن سانحہ نو مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کے لیے آیا تھا۔