Thursday, December 19, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں، تربیتی مراکز کی موجودگی کے شواہد سامنے

افغان کنٹر میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کے دہشت گردوں کے مدرسے کی دستار بندی تقریب ہوئی، جس میں دہشت گرد عظمت لالا اور مولوی فقیر بھی موجود تھے۔ دستار بندی تقریب میں متعدد افغان رہنماوں نے بھی شرکت کی، اس سے قبل افغان طالبان ترجمان کہہ چکے ہیں افغانستان میں ٹی ٹی پی کے کوئی ٹھکانے نہیں ہیں۔ کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے، جس کا افغان حکام کو بخوبی علم ہے۔ ٹی ٹی پی کی پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کی بنیادی وجہ افغان طالبان کا انہیں محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرنا ہے۔