جوکہتا تھا این آراونہیں دوں گا آج وہ سب سے بات کرنےکو تیار ہے: بلاول

0
294

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بانی پی ٹی آئی پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کہتا تھا این آر او نہیں دوں گا آج وہ سب سے بات کر نے کو تیار ہے، سب کو جیلوں میں ڈالوں گا آج خود جیل میں ہے۔
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ ہم خان صاحب کو یہ بات سمجھاتے رہے کہ اگر گرفتار کرنا ہے تو مردوں کو کرو عورتوں کو نہیں،کہتے رہیکہ نفرت کی سیاست نہ کرو، انہوں نے سرپرائز کہہ کر اپنی ہی حکومت کو ختم کیا، آپ کو سرپرائز اب کیسا لگ رہا ہے؟
بلاول کا کہنا تھاکہ جو قائد عوام کی بیٹی پر ظلم کرتے تھے ان کو اپنی بیٹی کو گرفتار ہوتے دیکھنا پڑا، میں اپنی حکومت میں سیاسی مخالفین کی بیٹیوں اور بہنوں کو گرفتار نہیں کروں گا، جوکہتا تھااین آراو نہیں دوں گا آج وہ سب سے بات کرنیکو تیار ہے، آپ نے تین تین بار نواز دیکھا آپ دکھائیں یہ کتنا سچا نواز ہے، پاکستان کو ایٹم بم کا تحفہ ذوالفقار علی بھٹو نے دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ن لیگ اشرافیہ کی اورپیپلزپارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے، انہوں نے سی پیک کا پیسا اورنج ٹرین پر ضائع کیا، سی پیک کے معاہدوں پر نواز شریف کے وزیراعظم بننے سے پہلے دستخط ہوچکے تھے، سی پیک کے دوروں پر ن لیگ والے صدر زرداری پر تنقید کیا کرتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، اب مقابلہ تیر اور شیر کے درمیان ہے، اگر ہم نے شیر کا راستہ روکنا ہے تو تیر پر ٹھپا لگانا ہے، آزاد امیدواروں کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ ضائع مت کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا