اسلام آباد :ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ دورے کے دوران پاک ایران کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر اتوار کو پاکستان پہنچے اور اپنے دورے کے دوران وہ وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے
۔ایرانی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی اوردیگرسے ملاقاتیں کریں گے اور پاک ایران حالیہ کشیدگی کو کم کرنےکیلئے اور مشرق وسطی اور غزہ جنگ متعلق مشترکہ لائحہ عمل پر گفتگو کرینگے اور دونوں ممالک کو درپیش دہشت گردی سے مسائل پر غور کیا جائیگا ۔ ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران ایران میں 9 پاکستانی شہریوں کے قتل کے محرکات اور ان کی روک تھام بھی زیر بحث آئینگے





