سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں اپنے والد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے گرفتاری کی تصویر بھی ٹویٹ میں شیئر کی۔ حماد اظہر نے لکھا کہ ‘بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔’ پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ ‘پولیس میرے والد کو گاڑی میں بٹھا کر لے گئی’۔





