اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامزد وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان واپس پہنچ گئے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ستترویں اجلاس میں شرکت اور دورہ برطانیہ کے بعد پیر کی رات وطن واپس پہنچے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نامزد وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی وطن واپس پہنچے ہیں۔
اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے اسلام آباد پہنچے ہیں جو آج بروز منگل کو بطور سینیٹر اور بدھ کو بطور وزیر حلف اٹھائیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈاروطن واپس روانہ ہوئے تھے
لندن سے روانگی سے قبل اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد نواز شریف نے وزیراعظم کے ساتھ پاکستان جانے کا مشورہ دیا تھا، میرے خلاف مقدمات سیاسی ہیں جہاں سے سفر ختم ہوا وہیں سے آغاز کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار پانچ برس سے لندن میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی بسر کررہے تھے۔