روس نے اسنوڈن کو شہریت دے دی

0
382

اسکو(نیوز ڈیسک) روسی صدر پیوٹن نے امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے راز دنیا کے سامنے افشا کرنے والے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کو روس کی شہریت دے دی۔

اور صدر پیوٹن نے اسنوڈن کو روس کی شہریت دینے کے کاغذات پر دستخط کردیے ہیں امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکورٹی ایجنسی میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ تھے، اس سے قبل وہ سی آئی اے میں بھی کام کرچکے تھے، وہ 2013 میں امریکی حکومت کی جانب سے دنیا بھر میں فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے نگرانی کے پروگرام کی معلومات دنیا کے سامنے لائے تھے جس نے دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا تھا اور امریکی حکومت کو کافی تنقید اور خفت کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

امریکی خفیہ اداریکے اہم راز افشا کرنیکے بعد اسنوڈن نے امریکا چھوڑکرر روس میں پناہ حاصل کرلی تھی، اب 9 سال بعد اسے روس کی شہریت دے دی گئی ہے۔39 سالہ اسنوڈن امریکی حکومت کو مطلوب ہیں، امریکا میں ان کے خلاف غداری کے الزامات میں مقدمہ درج ہے2020 میں روس نے ان کو مستقل رہائش کا اجازت نامہ دے دیا تھا

جس سے ان پر روسی شہریت کے حصول کا درواز ہ کھل گیا تھا۔روسی صدر اور روس کی خفیہ ایجنسی کے جی بی کے سابق افسر پیوٹن نے 2017 میں ایک بیان میں کہا تھا کہ اسنوڈن نے امریکی خفیہ راز افشا کرکے غلط کیا تاہم انہوں نے غداری نہیں کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا