لندن (نیوز ڈیسک)بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ کا انگلینڈ کے دورے پر کمرے سے سامان چوری ہوگیا۔اپنی ٹوئٹ میں خاتون کرکٹر کا کہنا تھاکہ دورے کے دوران لندن میں ہوٹل کے کمرے میں کوئی داخل ہوا اورمیرا بیگ، نقدی، زیورات اور گھڑیوں سمیت دیگر سامان لے اڑا
۔اس واقعہ کوسکیورٹی کی ناکامی قرار دیا جارہا ہے تاہم بھارتی خاتون کرکٹر کو امید ہے کہ جلد ہی تحقیقات کرکے معاملہ حل کرلیا جائے گا لیکن اس صورتحال نے انگلینڈ کی سکیورٹی پر سوال اٹھا دیا






