ڈیڈ لائن ختم، انتخابات کے نتائج الیکشن کمیشن بتانے میں ناکام

0
333

الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کے اعلان کے لیے دی گئی پہلی ڈیڈ لائن ختم، ایک بھی نتیجے کا اعلان کرنے میں ناکام رہا ہے بمشکل صرف دو نتیجے رات گئے تک عوام کو بتا سکا پاکستان میں انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوئے 12 گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک کسی بھی انتخابی نتیجہ جاری نہیں کیے جاسکے ہیں۔

خیال رہے کہ 31 جنوری کو ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ ’ہماری کوشش ہو گی کہ ہم قانون کے مطابق حتمی نتائج کا اعلان رات ایک بجے تک کر دیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نتائج کے اعلان میں تاخیر کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ ریٹرنگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز رات دو بجے تک الیکشن کے نتائج بھیجنے کے پابند ہیں.

حکام کے مطابق اگر ریٹرنگ اور ڈسٹرک ریٹرنگ آفیسرز رات دو بجے تک نتائج بھیجنے سے قاصر رہتے ہیں تو انھیں جمعے کو صبح 10 بجے تک نتائج بھیجنے ہوں گے اور تاخیر کی وجہ تحریری طور پر بتانی ہو گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی انتخابی نتائج کے اعلان میں سُست روی پر خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا