امریکہ کیساتھ مل کرچلنے کیلئے راضی ہیں ،شہباز شریف کا بائیڈن کوجواب

0
183

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن اور علاقائی سلامتی کے مشترکہ اہداف پر امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔جو بائیڈن نے جمعہ کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دینے کے لئے خط لکھا تھا ، جس میں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ واشنگٹن “سب سے اہم عالمی اور علاقائی چیلنجز” سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ نئی انتظامیہ کے ساتھ اپنے پہلے رابطے میں، امریکی صدر نے کہا تھا کہ “ہمارے ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری ہمارے لوگوں اور دنیا بھر کے لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون اور گرین الائنس فریم ورک اقدام خوش آئند ہے۔ماہرین نے نوٹ کیا تھا کہ بائیڈن کے خط میں وزیر اعظم شہباز شریف کو اقتدار سنبھالنے یا انتخابات جیتنے پر مبارکباد نہیں دی گئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا