ججوں کے نام دھمکی آمیز خطوط ، تحقیقات وزیراعظم شہباز شریف کا عزم

0
162

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت متعدد ججز کی جانب سے مشکوک پاؤڈر پر مشتمل دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اس معاملے کو سیاست میں نہیں ملانا چاہیے۔وزیر اعظم نے یہ بات سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججوں سمیت متعدد ججوں کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے تناظر میں کہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں بدھ کو ایسے خطوط موصول ہونے والوں میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔اس سے قبل چیف جسٹس عامر فاروق سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو پیر کو مشتبہ خطوط موصول ہوئے تھے جبکہ بدھ کو جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز شیخ سمیت لاہور ہائی کورٹ کے چار ججز کو خطوط ارسال کیے گئے تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر ججز کی جانب سے خفیہ ایجنسیوں کے خلاف لگائے گئے الزامات پر سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لیے جانے کے ایک روز بعد دھمکی آمیز خطوط کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا