لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع شانگلہ واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد غفلت برتنے پر ہزارہ ڈویژن کے ریجنل پولیس آفیسر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔معاملے کی تحقیقات اور سیکورٹی پروٹوکول میں کوتاہیوں کی نشاندہی کرنے کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مارچ کوضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں شاہراہ قراقرم پر ہونے والے خودکش حملے میں داسو منصوبے پر کام کرنے والے پانچ چینی انجینئرز سمیت کم از کم چھ افراد کی ہلاکت اور چینی انجینئرز کو لے جانے والی گاڑی پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کے لیے ایک باڈی تشکیل دی ہے۔