لائن آف کنٹرول پرنظریاتی تخریب کاری کی اجازت نہیں،فاروق حیدر

0
214

سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پرکسی کو نظریاتی تخریب کاری کی اجازت نہیں دی جاسکتی ان عظیم ہستیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی بدولت یہاں آزادی کی نعمت ہے ۔لیپہ کی سرزمین پر کشمیریوں اور پاکستانیوں کا خون اکٹھا ہوا ہے اس کو کوئی جدا نہیں کرسکتا پاکستان کے 25 کروڑ عوام اور کشمیریوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے والے لیپہ ویلی میں نقب لگانے کی کوشش کررہے ہیں ان کو کسی صورت کامیاب نا ہونے دیں ورنہ نا یہاں سیاحت رہے گی نا کاروبار جنرل جنجوعہ،کرنل حق نواز کیانی،میجر عزیز،شہید صابر کی قربانی کی بدولت یہ علاقہ آزاد ہے ۔

لیپہ کی سرزمین  چاروں صوبوں، آزادکشمیر کے جوانوں کے خون کی قربانی کی بدولت آزادکشمیر ہوئی یہاں بہادری اور جوانمردی کی تاریخ رقم کی گئی ۔سابق وزیراعظم نے یاد گار شہدا کا دورہ کیا وہاں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم آزادکشمیر کے ہمراہ ممبر ضلع کونسل عبدالعزیز بدہن،شامی پیرزادہ،محمد حنیف صدر لیپہ سیف الرحمن رضوان عباسی،ملک پرویزبھی تھے۔موجی حاجیاں،موجی اورا بازار،لیپہ میں بازار،ٹنل چوک،کیسر کوٹ،نوکوٹ، کھیواڑہ کے مقام پر منعقدہ پروگرامات سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہاں آکر اپنے ان بہادر اور اولوالعزم سپوتوں کی یاد آتی ہے جنہوں نے اپنے سے کئی گنا دشمن کے دانت کھٹے کیے  ،اب بھی ہندوستان کبھی کھبی یہ سوچتا ہے کہ یہاں قبضہ کرے لیکن یہ اس کی بھول ہے ،

اگر ایسا ہوا تو وادء کے سویلین اور مجاہدین پاک فوج ملکر ہندوستانی فوج کی نعشوں کا انبار لگائیں گے ۔جیل سے قیدیوں کا فرار حکومتی نااہلی ہے،مجلس عاملہ نے فیصلہ دیدیا اب مرکزی قیادت نے اس پر عملدرآمد کی ہدایات دینی ہیں وزرا بھی مرکزی قیادت کے فیصلے کے منتظر ہیں جھنڈی بردار پہلے عبدالقیوم نیازی کے ساتھ تھے پھر تنویر الیاس کے ساتھ رہے آج موجودہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں تو کل آنے والے کے ساتھ ہونگے لیپہ کے لیے علیحدہ حلقہ ضروری یہاں کسی کو باہر سے نہیں گھسنے دینگے لوگوں نے مشکل حالات میں ووٹ دیے اگلا الیکشن بھی لیپہ سے خود لڑونگا کسی کو شامل کرنے کی ضرورت نہیں کارکنان کے جذبات قابل احترام ہیں یہاں انتقامی کاروئیاں عروج پر ہیں ہم نے 5 سال کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی کارکنوں نے جس استقامت کا مظاہرہ کیا وہ ناقابل فراموش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی کارکنان کو آزادکشمیر بھر میں بدترین انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ایسا تو کسی بدترین مخالفین کی حکومت میں نہیں ہوا موجودہ حکومت نااہل ترین حکومت ہے جس نے سارے نظام کو تباہ و برباد کردیا ہے حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی لوگ اعتماد کرنے کو تیار نہیں سیاسی عمل منجمد ہے ایسی صورتحال میں مسلم لیگ ن نے اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف مشکل ترین حالات سے ملک کو باہر نکالنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں

انہیں قائد مسلم لیگ ن کی بھرپور سرپرستی حاصل ہے ان کی پالیسی عوام کو مشکلات سے باہر نکالنا ہے پاکستان مشکلات کا شکار ہے ہمیں اپنے مقصد سے وابستہ رہنا ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر مکمل اعتماد ہے انہوں نے کشمیر کے حوالے سے تاریخی پالیسی کا احیا کیا ان کے لائن آف کنٹرول پر پے درپے دوروں سے عوام کا حوصلہ بلند ہوا لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام نے ان کے دوروں اور بیانات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا پاک فوج اور آزادکشمیر کے بالخصوص لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کے درمیان قریبی قلبی تعلق ہے جو ایک دوسرے کے حمایتی و مددگار ہیں اور پاک فوج ان کی محافظ اور اپنی فوج ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا