وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جب تک آئین توڑنے والوں کوسزا نہیں ملے گی ملک آگے نہیں بڑھے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پوری قوم کو پتہ ہے کہ عدلیہ پر دبا وہے،ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، وفاق جو کام کر رہا ہے وہ آئین اور عدلیہ کے خلاف ہے، اس ملک میں سزا اور جزا نہیں ہو رہی۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز میں کچھ نہیں نکلا، بانی پی ٹی آئی پر جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں، پوری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے،
اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرشرکت کریں گے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نوازشریف پرتھانہ کینٹ میں مقدمہ درج ہے
جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں بانی پی ٹی آئی جیل میں قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم شخصیات کی نہیں،اداروں کی بات کرتے ہیں، اپیکس کمیٹی میں بات عزم استحکام کی ہوئی آپریشن کی نہیں، اے پی سی میں شرکت بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے، اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرشرکت کریں گے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نوازشریف پرتھانہ کینٹ میں مقدمہ درج ہے،
نوازشریف اور آصف زرداری پربھی پرچے کٹے ہوئے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ حکومت بیساکھیوں کے سہارے بیٹھی ہے، نہ ہی آئین کو مان رہی ہے نہ عدالتوں کو، ملک میں سزاوجزا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، وزیراعلی کے پی نے کہا کہ کہ اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے مینڈیٹ واپس کریں۔
ان کا مزید کہناتھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال ہوئی تو یہ پوری قوم کی طرف سے بھوک ہڑتال ہوگی۔علی امین گنڈاپور نے سابق وزیر اعلی کے پی پرویز خٹک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی گواہی نہ دیں ، جھوٹی گواہیاں دیکر پراٹھے کھاسکیں گے ، نہ سگریٹ پی سکیں گے






