امریکا تیل کے سٹریٹجک ذخائر میں سے ایک کروڑ 50 لاکھ بیرل ریلیز کرے گا

0
435

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا تیل کے سٹریٹجک ذخائر میں سے ایک کروڑ 50 لاکھ بیرل مارکیٹ میں ریلیز کرے گا، جس کا اعلان امریکی صدر جو بائیڈن آج(بدھ کو) کریں گے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ تیل کی ریکارڈ ریلیز کے بعد بھی اگر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے

تو ایسی صورت میں مزید تیل مارکیٹ میں لایا جا سکتا ہے۔امریکی اعلی عہدیدار نے کہا کہ یوکرین جنگ کے باعث قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے پٹرولیم کے سٹریٹجک ذخائر میں سے ایک کروڑ 80 لاکھ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی جو حالیہ ریلیز کے بعد مکمل ہو جائے گی۔حکام کے مطابق جو بائیڈن اپنی تقریر میں تیل کی ریکارڈ ریلیز کا اعلان کریں گے جس سے واضح ہے کہ روس یا دیگر ممالک کے اقدامات کے باعث اگر عالمی مارکیٹ میں خلل پیدا ہوتا ہے تو امریکی انتظامیہ اہم فیصلے کرنے کے لیے تیار ہے۔خیال رہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک اوپیک پلس نے 5 اکتوبر کو ویانا میں ہونے والے اجلاس کے دوران تیل کی یومیہ پیداوار میں 20 لاکھ بیرل کی کمی پر اتفاق کیا تھا۔صدر جو بائیڈن نے اوپیک پلس کے اس فیصلے کو دور اندیشی کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام کی وجہ سے سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات پر اثرات مرتب ہوں گے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی انتظامیہ کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا