بھارت نے سلال ڈیم کے گیٹ کھول دیے، دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا خدشہ

0
192

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول کر پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا، جس کے باعث دریائے چناب میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں، خصوصاً سیالکوٹ اور وزیرآباد میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ آبپاشی پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کے گیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، جبکہ سیلابی ریلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔ متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا