نئی دہلی: بھارتی ریاست سکم میں زیرِ تعمیر پن بجلی منصوبے کی سرنگ گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی، جبکہ متعدد مزدور اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 20 جولائی کو دریائے تیستا پر قائم سرکاری پن بجلی منصوبے کی سرنگ کی تعمیر کے دوران اچانک سرنگ منہدم ہو گئی تھی۔ ابتدائی اطلاعات میں 9 مزدوروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی، جبکہ 15 مزدور لاپتا تھے۔
بھارتی حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے مزید لاشیں ملی ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے اور پھنسے ہوئے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔






