بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے سابق لیجنڈری کرکٹر و کپتان انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ سے متعلق اٹھائے گئے سوال کا جواب دیدیا۔
ایک مقامی یوٹیوب پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ارشدیپ سنگھ پر لگائے گئے انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ کے الزام پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کو دھوکا دینا بند کریں، اگر چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے آیا تو 3 گیندیں لے کر جاؤں گا اور انہیں دکھاؤں گا کہ ان میں کوئی ڈیوائسز نہیں تھیں اور 20 لوگوں کے سامنے گیندوں کو دو ٹکڑے کردوں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران گیند میں ڈیوائس لگانے کا الزام لگایا گیا، کیا عجیب بچوں والی باتیں کررہے ہیں، انضی بھائی کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن ایسے بیانات کی اِن سے توقع نہیں کرتا۔






