امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی ہوگئیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمبرلی چیٹل گزشتہ روز کانگریس کمیٹی میں پیش ہوئی تھیں اور ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سیکیورٹی ناکامی قبول کی تھی۔ پیشی کے موقع پر کمبرلی چیٹل نے کہا تھا کہ سیکرٹ سروس ایجنسی ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظ کے مشن میں ناکام ہوئی، میں ٹرمپ کی ریلی میں سیکیورٹی ناکامی کی مکمل ذمہ داری لیتی ہوں۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکرٹ سروس کی تاریخ میں اہم ترین آپریشنل ناکامی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ پر حملے میں سیکیورٹی کی ناکامی پر سیکرٹ سروس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
13 جولائی کو پنسلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے، حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔