تحریک انصاف کے دفاتر پر چھاپے پریشان کن ہیں،امریکا

0
221

امریکا نے پاکستان تحریک انصاف کے دفاتر پر چھاپوں اور ترجمان رؤف حسن کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاکہ بحیثیت ترجمان جب کسی ترجمان کی گرفتاری دیکھتا ہوں تو ذاتی طور پر پریشان ہوتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں کو دیکھتے ہیں تو پریشان ہوتے ہیں، پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور اس کے تحت مساوی انصاف دیکھنا چاہتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ پاکستان میں آزادی اظہار، پرامن اجتماع جیسے انسانی حقوق کے احترام کی حمایت کرتے ہیں، اور زور دیتے ہیں کہ ان اصولوں کا پاکستان کے آئین، قوانین کے مطابق احترام کیا جائے۔

پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے سوال پر انہوں نے کہاکہ اس کا جواب بعد میں دوں گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا