Saturday, November 16, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد( طلوع نیوز) پرویز الہیٰ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں آٹے کے بحران کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔محکمہ خوراک کی تجویز پر فلور ملز کو فروخت کی جانے والی سرکاری گندم کی قیمت میں 750 روپے اضافہ کیا جائے گا، جس کے بعد سرکاری گندم کی قیمت 2300 روہے سے بڑھ کر 3050 روہے ہو جائے گی۔گندم کی قیمت بڑھنے کے سبب آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا اور بیس کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 370 روپے کا اضافہ ہوگا جس کے بعد قیمت 1660 روپے تک پہنچ جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں نئی قیمتیں آئندہ ہفتے سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔