اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔

0
371

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست میں محسن نقوی کو بطور وزیراعلیٰ کام سے روکنے، ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن غیرآئینی قرار دینے اورانہیں بطور وزیراعلیٰ جانبدار قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر میں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ سپریم کورٹ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لیے اقدامات کا حکم دے اور وزیراعلیٰ کو الیکشن سے متعلق امور انجام دینے سے بھی روکا جائے۔
پی ٹی آئی نے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے نوٹفیکیشن کو بھی چیلنج کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے ارکان بابر حسن بھروانہ اور اکرام اللہ خان کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا