انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

0
268

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

انگلینڈ 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

انگلش ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں نعمان علی اور عامر جمال کی واپسی ہوئی ہے۔

اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کافی سمجھا گیا ہے۔

ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی 30 ستمبر کو ملتان میں جمع ہوں گے جبکہ قومی ٹیم کا کیمپ یکم اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا