پاکستان کی نامور رشتہ ایپ ”دِل کا رشتہ“ نے ایک بار پھر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور ملک کے سب سے بڑے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی پاشا ایوارڈ کی کنزیومر کیٹیگری میں بیسٹ کنزیومر مارکیٹ پلیس ایپ کا گولڈ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں پاشا آئی سی ٹی ایوارڈز کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی نمائندہ تنظیم پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے زیراہتمام ملک کی آئی ٹی انڈسٹری میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کمپنیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقریب کی مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ تھیں۔
اس موقع پر آئی ٹی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔
ایوارڈز کیلئے مجموعی طور پرایک ہزار ایک سو اٹھانوے درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے گولڈ کیٹیگری سے آئی ٹی سیکٹر میں نمایاں کردار ادا کرنے والی 33 کمپنیوں اور میرٹ کی بنیاد پر 47 کمپنیوں کو ایوارڈ دیے گئے۔
ان ایوارڈز کیلئے کنزیومرسروسز، بزنس سروسز، انکلوژن ایڈ کمیونٹی اور اسٹوڈنٹ انوویشن کی ٹاپ کیٹیگریز سے انتخاب کیا جانا تھا۔
آئی ٹی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 15 معروف شخصیات نے بطور ججز فرائض انجام دیتے ہوئے موصول شدہ درخواستوں میں سے میرٹ پر ایوارڈز کیلئے بہترین امیدواران کا انتخاب کیا۔
”دِل کا رشتہ“ نے پاشا ایوارڈ کی کنزیومر کیٹیگری میں بیسٹ کنزیومر مارکیٹ پلیس ایپ کا گولڈ ایوارڈ اپنے نام کیا۔
ایپ نے اپنی اس کامیابی کو اپنے صارفین کے نام کیا ہے جن کے بھرپور اعتماد کی وجہ سے 4.5 ملین پروفائلز اور 20 ہزار شادیاں ممکن ہو سکی ہیں۔