طا
اکثر انٹرنیٹ پر ایسی تصاویر سامنے آتی ہیں جو آنکھوں کو دھوکہ دیتی ہیں۔ تازہ ترین تصویر میں بھی ایک دلچسپ بصری دھوکہ چھپا ہوا ہے جسے دیکھنا آسان نہیں۔
ماہرین کے مطابق بصری دھوکا دینے والی تصاویر میں رنگ، ساخت اور پس منظر کا ایسا امتزاج ہوتا ہے جو حقیقت سے مختلف محسوس ہوتا ہے۔ ایسے چیلنجز دماغ کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے اور مشاہدہ کرنے کی صلاحیت کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
اس تصویر میں ایک طوطا سبز پس منظر میں چھپایا گیا ہے، جو آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود دیکھنا مشکل ہے۔ اگر آپ کی مشاہدہ کرنے کی صلاحیت اچھی ہے تو آپ 10 سیکنڈ کے اندر اسے ڈھونڈنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
ماہرین نے اشارہ دیا ہے کہ طوطا تصویر کے دائیں جانب اوپر کی طرف دیکھا جا سکتا ہے، اور یہ سبز رنگ کا ہے۔
یہ چیلنج نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ دماغی مشق کے لیے بھی مفید ہے۔






